پیپلزپارٹی نے 25 اپریل کو سندھ بھر میں ہونیوالا احتجاج ملتوی کردیا

07:53 PM, 24 Apr, 2023

احمد علی
کراچی : پیپلز پارٹی سندھ نے کل 25 اپریل کو سندھ بھر میں ہونے والے احتجاج کو ملتوی کردیا۔ اس حوالے سے صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے احتجاج کو تحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے فی الحال ملتوی کررہی ہے، ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کے عوام کی آواز کو سنا جائے اور ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر عوام کی آواز کو نہیں سنا گیا تو دوبارہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان الگ الگ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، الگ الگ انتخابات پاکستان کے سیاسی نظام کو تہس نہس کردینگے۔ الگ الگ انتخابات سے الیکشن کی شفافیت پر ہمیشہ کے لئے سوالیہ نشان آجائے گا۔
مزیدخبریں