سائفر کیس میں عمران خان کو سزاسنانےوالےجج کےتبادلےکی سفارش

09:57 AM, 24 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت جج کے تبادلے کی سفارش کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ابوالحسنات ذوالقرنین کو واپس بھیجنے کی سفارش ارسال کردی۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔

مزیدخبریں