رشوت لینےکےشبہ پر روسی نائب وزیر دفاع گرفتار

10:14 AM, 24 Apr, 2024

ویب ڈیسک: روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کورشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے تاہم روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی۔

روسی حکام کے مطابق گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم 10لاکھ روبل یعنی تقریبا 30لاکھ روپے رشوت لی ہے، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 15 برس قید ہے۔

48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے، انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔

فوربز میگزین کے مطابق تیمور سائبرنیٹکس اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔

مزیدخبریں