اسٹیج اداکارہ کےگھرفائرنگ کرنےوالاملزم گرفتار،ویڈیوسامنےآگئی

04:03 PM, 24 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز:تھانہ سبزہ زار کی حدود میں پاکستانی اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر فائرنگ،کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جبکہ سبزہ زارپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپا تھا۔

ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او انسپکٹر قمر عباس نے ٹیم کے ہمراہ ملزم ناصر کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

 پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔

اسٹیج اداکارہ عروج خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی,ایف آئی آر سدرہ بی بی عرف عروج خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے.واقعہ میں نامزد ملزم پہلے ہی پولیس گرفتار کر چکی ہے جبکہ ملزم ناصر خان کی عروج خان کے گھر پر   فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ چکی ہے۔

  قبل ازیں اداکارہ کے گھر پر   فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔

چند روز سے اداکارہ کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا کہ اداکارہ کے گھر کے باہر فائرنگ کی جا رہی ہے۔

اسٹیج اداکارہ عروج خان کاکہنا ہے کہ گھرپر فائرنگ ناصر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم ناصر خان عرصہ دراز سے عروج خان کو تنگ کر رہا تھا۔

ا سٹیج اداکارہ عروج خان  نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن،ایس ایچ او سبزہ زار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق  اللہ تارڑ نےایس ایچ او سبزہ زار کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن کاکہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں،سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی شناخت کو فوری یقینی بنا کر گرفتار کیا جائے گا۔

ایس پی کاکہنا ہے مزیدقانونی کارروائی درخواست ملنے پرعمل میں لائی جائے گی۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او سبزہ زار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔

سیف سٹی کیمروں۔سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی شناخت کو فوری یقینی بنا کر گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں