چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے عمران خان نے بڑی چال چل دی

04:01 PM, 24 Apr, 2024

ویب ڈیسک: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے  نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے اور مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہونے کے بعد عمران خان نے بڑی چال چل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کیلئے حامد رضا کا نام سپیکر کو تجویز کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ چئیرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا۔ سپیکر کا چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے۔ جسے مرضی چاہے چئیرمین نامزد کرے۔ میں پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں۔

اپوزیشن کا وفد پارلیمانی لیڈر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف سے بھی ملا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے قریبی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا۔ 

واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نامزدگی کیلئے عمر ایوب کو ہدایت جاری کردی ہے۔

مزیدخبریں