کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اضافے سے 2320 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے۔