ایڈوکیٹ جنرل آفس اسلام آباد کے سینئیر لاء افسر اپنے عہدے سے مستعفی

06:25 PM, 24 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ایڈوکیٹ جنرل آفس اسلام آباد کے سینئیر لاء افسر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رفاقت علی ایڈوکیٹ بطور لاء افسر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ لاء افسر محمد رفاقت نے اپنا استعفیٰ ایڈوکیٹ جنرل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھیج دیا ہے۔ 

رفاقت علی نے لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور لاء افسر مزید کام نہیں کرسکتا  استعفی منظور کیا جائے، ایڈوکیٹ رفاقت علی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوتے تھے۔

مزیدخبریں