محمد رضوان ، محمدعرفان  نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر 

07:54 PM, 24 Apr, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ، بیٹر محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخؒاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ   محمد رضوان اور محمد عرفان خان  کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو   محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ  رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق  دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔

مزیدخبریں