مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

07:15 AM, 24 Aug, 2021

حسان عبداللہ
کراچی(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کو سندھ میں بڑا دھچکا،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جنرل سیکرٹری سندھ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے صوبائی قیادت سے اختلافات کے باعث استعفی دیا، مفتاح اسماعیل پر کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ٹکٹ کی فروخت کا الزام تھا.ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی پارٹی کی اعلی قیادت کو بھجوادیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بدماش ٹولے کے ہوتے سندھ اور کراچی میں سیاست مشکل ہے. واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
مزیدخبریں