پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 24 اگست 2021
10:58 AM, 24 Aug, 2021
پاکستان میں کورونا کے وارجاری،مہلک وائرس نے مزید 91 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 94 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 75 نئے مریض رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 79 ریکارڈ کی گئی، 91 ہزار 46 افراد زیرعلاج، 5 ہزار 513 کی حالت تشویشناک ہے طالبان نے امریکی و اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے لئے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ مسترد کردیا، سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک فوجی واپس نہ بلائے گئے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کہا طالبان عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے، عالمی طاقتوں کی جانب سے پابندیاں افغان عوام کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کی بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال یکسر مختلف ہوتی،وزیراطلاعات فوادچودھری کا بی بی سی کو انٹرویو، کہا طالبان نے یقین دلایاہے کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بنے گی،کسی بھی عدم استحکام سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔کہا افغانستان میں مخلوط حکومت کے لئے علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا افغانستان میں طاقت کی پُرامن منتقلی کے لیے پاکستان کوششیں کررہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کابل میں صورتحال قدرے پُرسکون لیکن ایئرپورٹ پر تناؤ ہے، افغان مسئلے پر امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کو سہارا دیا،افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مدد کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہےاورقیام امن میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ 17غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کواوورفلائٹ کی اجازت دی، اب تک3 ہزار سےزائد افراد کو نکالا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان کی خدمات کو دنیا بھر میں تسلیم کیاجارہاہے، بھارت غیرذمہ دارانہ کرداراداکررہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال کرتی رہی ہے، عالمی برادری کوافغان طالبان سےروابط رکھنےچاہییں۔