نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز کیلئے سکیورٹی ایکسپرٹس کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
05:30 PM, 24 Aug, 2021
لاہور (پبلک نیوز) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے سکیورٹی ایکسپرٹس کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، ریگ ڈکاسن اور ڈیوڈ سینائر پی سی بی اور سیکیورٹی حکام کو انتظامات سے متعلق بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو چکی ہے۔ پاکستان میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلی جائیں گی۔ اس حوالے سے سکیورٹی ایکسپرٹس نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی حکام کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ دونوں سیکیورٹی ایکسپرٹ اس دوران سیف سٹی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ پاک افغان کرکٹ سیریز کے ملتوی کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ کرکٹ سیریز کی میزبانی افغانستان نے کرنا تھی جبکہ پہلے یہ سیریز سری لنکا میں پائی، بعد ازاں پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا گیا مگر گزشتہ روز سیریز ملتوی کر دی گئی۔