عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو جواب ہم نہیں،عوام دیں گے

12:51 PM, 24 Aug, 2022

احمد علی
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو رسپانس ہم نہیں، عوام دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کےخلاف درج 25 مئی کے مقدمات خارج کردیے ہیں ، لاہور میں 14 مقدمات پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف درج کیے گئے تھے۔ پولیس کو ثبوت مل گئے ہیں تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے تھے۔ ہاشم ڈوگر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو جواب ہم نہیں عوام دینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب 25 مئی واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف انکوائریاں لازمی مکمل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور کابینہ کی پالیسی ہے ان افسران کیخلاف انکوائری لازمی مکمل کی جائے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے۔ عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے۔
مزیدخبریں