سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں کلام پاک پڑھانا لازم قرار دے دیا گیا
12:41 PM, 24 Aug, 2023
کراچی سمیت سندھ بھر کی سرکاری اورنجی یونیورسٹیز میں قرآن پاک پڑھانے کا بہترین فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔قرآن کریم پڑھانے کا فیصلہ سینیٹ سے منظور قرارداد کی بنیاد پر لیا گیا۔ قرارداد کامتن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹی انتظامیہ قرارداد کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن پاک سکھانے،سمجھانے کے لئے اسے تعلیم کا حصہ بنائے۔ کلام پاک ترجمے تجوید اور تفسیر کے ساتھ تمام شعبوں کے طلباء اور طالبات کے لئے لازم قرار دیا جائے ۔ قرآن پاک پڑھنا، طلبہ کے لئے امتحانات میں اضافی نمبرز کا سبب ہوگا۔ تمام صوبے قرارداد پر عملدرآمد کرکے تفصیلی رپورٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد کو ارسال کریں۔ خیال رہے کہ قراداد سینٹر مشتاق احمد کیجانب سے 16 جنوری 2023 کو سینٹ میں پیش کی تھی جو کہ کثرت رائے سے منظور کیا.