پاکستان ریلوے ملازمین اب ہفتے میں پانچ دن کام کریں گے

03:17 PM, 24 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان ریلوے نے ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے اوقات کے مطابق پاکستان ریلوے کے دفاتر صبح ساڑھے سات بجے کھلیں گے اور ساڑھے تین بجے بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا یہے کہ جمعہ کے روز ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کی چھٹی بند کی تھی۔
مزیدخبریں