جہلم:ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

09:49 AM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک:  جہلم میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ عدنان، 13 سالہ آیان اور 12 سالہ فیضان شامل ہیں، جن کا تعلق ڈھوک پڈھال دینہ سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں