کوالالمپور میں ایک خاتون فٹ پاتھ پر چلتے ہوئےاچانک 8 میٹر گہرے گڑھے میں جا گری

01:57 PM, 24 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: ملائیشیا کے درالخلافے کوالا لمپور میں ایک خاتون اچانک زمین میں دھنس کر غائب ہوگئی جو تاحال نہیں مل سکی ہے۔ 

ملائیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کوالالمپور کے مرکز میں ایک خاتون 8 میٹر گہرے ایک بڑے گڑھے میں اس وقت گر گئی جب وہ فٹ پاتھ پر چل رہی تھی کہ اس کے پاؤں کے نیچے سے فٹ پاتھ منہدم ہوگیا اور وہ نیچے جا گری اور ملبہ گرنے سے نیچے دب گئی۔

یہ واقعہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے ڈانگ وانگی ضلع میں پیش آیا جہاں مقامی پولیس چیف سولزم ایفندی سلیمان نے کہا کہ عینی شاہدین سے بیانات پتا چلتا ہے کہ خاتون فٹ پاتھ پر چل رہی تھی کہ اچانک اس کے نیچے زمین گر گئی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون ہندوستانی شہری ہے لیکن وہ اس کی شناخت کی تصدیق نہیں کر سکتے، واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

امدادی کارکنوں نے علاقے کے کچھ حصے کو گھیرے میں لے لیا اور سوراخ سے ملبہ ہٹانے کے لیے کھدائی کی مشینوں کا استعمال کیا، تاہم ابھی تک متاثرہ شخص کا کوئی نشان نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کی تلاش کارروائیاں جاری رہیں گی"۔

مزیدخبریں