ویب ڈیسک: گجرات میں سسر نے گھریلوتنازع پرآہنی راڈ مارکر دوبہوؤں کوقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ڈھکی میں پیش آیا، دوہرے قتل کی واردات میں پوتا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عائشہ اور آنسہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔