بھارتی وزیر دفاع کے انتقا ل کی فیک نیوز نے انڈیا بھر میں ہل چل مچا دی

02:48 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک : بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل  پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ۔ یوٹیوب چینل پر  نشر کی جانے والی اس جھوٹی خبر کے حوالے سے پولیس نے شکایت درج کر لی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر  غازی آباد کے علاقے شالیمار گارڈن کے رہائشی نے ایک یوٹیوب چینل کھو ل رکھا ہے جس پر علی الصبح بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موت کی فیک نیوز شائع کردیگئی۔

مقامی بی جے پی لیڈر راجیش سنگھ نے اس خبر پر سخت تشویش ظاہر کی ہے اور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی گمراہ کن اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوب چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں بلکہ سماجی عدم استحکام بھی پیدا کر سکتی ہیں۔
 
غور طلب ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ لوگ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والے چینلز پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے شکایت درج کر لی ہے اور اس معاملے میں فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور یوٹیوب چینل کا اکاؤنٹ کینسل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں