فی تولہ سونا پاکستان کی تاریخ میں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

03:26 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک: مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

جبکہ دس گرم سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے سے  2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جابنب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے کے بعد 2512 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے۔ 

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں