ڈائریکٹر مارکیٹنگ  پی سی بی عثمان وحید مستعفی ہوگئے

05:24 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر مارکیٹنگ  پی سی بی عثمان وحید مستعفی ہوگئے، عثمان وحید چیمپئینز ایونٹ کے لیے اہداف حاصل نہ کر سکے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئینز کپ کرانے کا فیصلہ کیا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئینز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں۔
  چیمپئینز ایونٹس کے لیے چئیرمین محسن نقوی نے مختلف اہداف دیئے ، رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے ، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی سبکی کو سامنا کرنا پڑا۔
اسپانسرز کے حصول بڈ پراسیس  اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں