9 مئی کیسز، عدالت نے عالیہ حمزہ کو گرین سگنل دیدیا

08:57 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ فیصل آباد انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش،انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی چاروں مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کےمطابق عالیہ حمزہ فیصل آباد کے 4 تھانوں میں 9 مئی کے کیسز میں مطلوب تھیں، عدالت میں پیشی کے موقع پر عالیہ حمزہ نے اپنے بیان میں کہا آئین کی بالا دستی کے لیے کھڑے ہیں کیسز کا سامنا کریں گے،الیکشن میں فیصل آباد نے یہ بتا دیا کہ ہم خان کے ساتھ ہیں،جلسے پر ہم پرجوش تھے مگر خان کے حکم پر ہم پیچھے ہٹ گئے۔

عالیہ حمزہ نے کہا ہمارے لیے کارکن سب سے پہلے ہیں، میں اپنے لیڈر کے ساتھ تھی اور ساتھ رہوں گی، اگر لیڈر نے کہا جلسہ کرنا ہے تو ہم سب باہر نکلیں گے جلسہ ہوگا،مطالبہ ہے کہ عمران خان سیاسی کارکنان اور لیڈران کو رہا کیا جائے ،عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
خان پاکستانی قوم کے لیے کھڑے ہیں اور قوم خان کے کیے کھڑی ہے، ہم اپنے لیڈر کے ہر لفظ اور ہر حکم کے پیچھے کھڑے ہیں ، ہر شہر میں مقدمے ہوئے تھانے پھر لیے جیل دیکھ لی ،ہم کہتے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج لے کر آئیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزیدخبریں