56 اساتذہ معطل، مگر کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

09:41 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک:بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی لگی مگر اساتذہ پہنچے ہی نہیں ،فیل ہونے والے طلبا کے امتحانات میں ڈیوٹی نہ کرنے والے 56 کو اساتذہ معطل کردیاگیا۔ 

انکوائری رپورٹ کےمطابق غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیم نے انکوائری مکمل کرلی ،اساتذہ نے امتحان کے روز فون نمبر بند کردیے، جن اساتذہ سے رابطہ ہوا، انہوں نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کیا،غیرحاضری سے عملہ کم ہوا، انتظامی خرابیاں پیدا ہوئیں۔

نگران عملے کی غیر حاضری پر فیل ہونے والے طلبا کے امتحان میں مشکلات آئیں، عملہ نہ ہونے سے امتحان وقت پر شروع نہ ہوسکے، طلبا کو نقل سے روکنے میں بھی امتحان سنٹرز میں مشکل پیش آئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کاکہنا تھا 56 اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

مزیدخبریں