عظمی بخاری کا علیمہ خان اور روف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر ردعمل

09:50 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا علیمہ خان اور روف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر ردعمل، کہا کہ مذہب کارڈ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا تھا بھابھی اور نند کے اختلافات فتنہ پارٹی کے وٹس ایپ گروپس میں موضوع بحث بن رہے ہیں،بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی،  فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروپگنڈوں سے اب کچھ بھی چیز بعید نہیں،"کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ" کا پرنسپل آج مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا، جیل سے نکلنے کے لیے کبھی فوج سے معافیاں کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے "معصوم پرندہ" بن جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے۔

 آج ان کی اپنی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پروپگنڈے کر رہی ہیں،اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے، اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

مزیدخبریں