پتنگ بازہوجائیں ہوشیار! اب نئی سخت سزا ہوگی

09:56 PM, 24 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے حوالے سے ترمیم کا معاملہ ،پتنگ بازی کے خطرناک مشغلے سے منسلک نوجوان سوشل ایپس پر متحرک ہو گئے ۔

تفصیلات کےمطابق قانون سازی کے بعد سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ ہو گیا، پنجاب حکومت نے 22 اگست کو پتنگ بازی کے حوالے سے قانون سازی کی تھی ۔

قانون سازی ترمیم کے مطابق پتنگ باز کو 3 سے 5 سال سزا اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،قانون سازی کا سوشل ایپس پر مکمل اطلاق نہ ہونے سے نوجوان اس کے جنون میں مبتلا ہو گئے ،پتنگ بازی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود ایپس انڈیا سے کنٹرول کی جانے لگیں۔

مزیدخبریں