خیبرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلہ
08:54 AM, 24 Dec, 2021
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ دو محسوس کی گئی اور اس کی گہرائی 226 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔