کرکٹ تاریخ کے سب سے لمبے5 چھکے

11:31 AM, 24 Dec, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے کھیل میں تیز رفتار بلے بازوں کو ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین ہمیشہ ان بلے بازوں کو پسند کرتے ہیں جو چھکے مارنے میں ماہر ہوں۔ اس کے ساتھ ہی کئی بلے بازوں نے 100 میٹر سے زیادہ چھکے لگائے۔ آج اپنی رپورٹ میں ہم آپ کو ان 5 کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں 5 طویل ترین چھکے لگائے۔ طویل ترین چھکا لگانے کے معاملے میں پاکستان کے سابق بلے باز شاہد آفریدی کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے۔ آفریدی نے یہ کارنامہ 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انجام دیا تھا۔ دوسرے نمبر پر ایک انتہائی چونکا دینے والے کھلاڑی کا نام آتا ہے۔ دراصل آسٹریلیا کےباؤلر بریٹ لی دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔ 2005 میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 135 میٹر کا چھکا لگایا۔ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے جیکب اورم کا نام آتا ہے۔ اورم نے 2006 میں آسٹریلیا کے خلاف 130 میٹر سے زیادہ کا چھکا لگایا تھا۔ اورم ایک طویل عرصے تک نیوزی لینڈ کے لیے بطور آل راؤنڈر کھیلے۔ چوتھے نمبر پر بھارت کے یوراج سنگھ کا نام آتا ہے۔ انہوں نے T20 ورلڈ کپ 2007 میں آسٹریلیا کے خلاف 125 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یوراج نے اس ورلڈ کپ میں 6 چھکے بھی مارے۔ آسٹریلیا کے سابق بلے باز مارک وا نے دنیا کا پانچواں طویل ترین چھکا مارا۔ انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 120 میٹر کا چھکا لگایا۔
مزیدخبریں