سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

08:27 AM, 24 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر میں سی ٹی ڈی نے بڑا آپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود ، محسن وقار ، محمد عثمان ، شیر محمد ، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ، ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ، 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔
مزیدخبریں