شاہد خان آفریدی عبوری چیف سلیکٹر مقرر

10:23 AM, 24 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے، چار افراد پر مشتمل عبوری کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدلرزاق،راؤ افتخار انجم شامل ہیں ۔ پی سی بی کے مطابق ہارون رشید کنوینیر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عبوری کمیٹی نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم سلیکٹ کرے گی۔ نو منتخب چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عبوری سیلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کریگی۔
مزیدخبریں