پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

12:59 PM, 24 Dec, 2022

احمد علی
لاہور؛ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں ،وزیراعلیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی توڑ دیں گے۔انہوں‌نے کہا کہ ہمارے پا س اس وقت 187 ارکان موجود ہیں ، ہمارے تمام ممبران پرویز الہیٰ کو ووٹ دینگے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں ، یہ عوام میں جا کر الیکشن نہیں لڑ سکتے ، یہ عوام میں جائیں گے تو ٹماٹر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ اسمبلی توڑنے کیلئے تیار ہیں ۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 8ماہ میں 6لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں،ہم ان سب کو عوام کے سامنے بےنقاب کریں گے۔
مزیدخبریں