کراچی (پبلک نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سیف اللہ ابڑو نے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیئے جانے والے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔، ٹیکنوکریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، فيصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ 22 فروری کو الیکشن ٹریبونل نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔۔
سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست غلام مصطفیٰ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور ان کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا۔ دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے۔