اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 23 بینکوں کی تفصیلات سکروٹنی کمیٹی نے فراہم نہیں کیں
دستاویزات خفیہ رکھنا الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، دستاویزات خفیہ نہ رکھی جاتیں تو ہم سکروٹنی کمیٹی کی مدد کر سکتے تھے۔
اکبر ایس بابر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی میں جمع کرائی زیادہ تر دستاویزات جعلی ہیں، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں پیسہ غیر قانونی طور پر منگوایا۔ سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی ملازمین کو بلا کر تحقیقات کرے، سکروٹنی کمیٹی دستاویزات کو خفیہ رکھے گی تو تحقیقات کبھی آگے نہیں بڑھیں گی۔