پاکستان درست میں سمت آگے بڑھ رہا ہے؟
02:14 PM, 24 Feb, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف حکومت جس دن سے اقتدار میں آئی ہے، معیشت کا موضوع زبان زد عام ہے۔ جس کی ایک وجہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کرپشن اور معیشت کے حوالے سے کیے جانے والے بڑے بڑے دعوے بھی ہیں۔معیشت کے حوالے سے گیلپ کو کافی اہمیت حامل ہے۔ حالیہ اور تازہ ترین اعدادوشمار یہاں پیش کیے جا رہے ہیں۔ گیلپ پاکستان کے مطابق ملکی سمت کو درست سمجھنے والوں کی شرح 53 فیصد جبکہ سمت غلط ہونے کا کہنے والوں کی شرح 47 فیصد نظر آئی۔ الیکٹرانک سروے کے مطابق صوبائی بنیادوں پر دیکھا جائے تو سندھ میں 72 فیصد تاجروں نے ملکی سمت درست ہونے کا کہا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ شرح 50 فیصد جبکہ پنجاب میں یہ شرح 48 فیصد نظر آئی۔