رحیم یار خان اور چترال کیلئے پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ بحال

07:05 PM, 24 Feb, 2021

احمد علی
کراچی( پبلک نیوز) کرونا صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان قومی ایئر لائن نے بہت سے بند روڈ کھولنے کا اعلان کر دیا.تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یار خان کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے. رحیم یار خان اور کراچی سے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی. پی آئی اے نے رحیم یار خان کے لئے یکطرفہ کرایہ 8800روپے مقرر کردیا ہے. پی آئی اے نے کورونا وائرس کے باعث چترال کیلئے معطل کی گئی پروازیں بحال کردی. پی آئی اے اسلام آباد چترال کیلئے پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی. پی آئی اے نے لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کردی ہے.اسلام آباد لاہور کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کی جائے گی.
مزیدخبریں