”ڈسکہ میں دھاندلی’خفیہ ہاتھوں ‘ نے کرائی“

07:05 PM, 24 Feb, 2021

احمد علی
وزیر آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو سیاست میں گھسیٹا تو ہم آپ کو گزرنے نہیں دیں گے، بے نقاب کریں گے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نہیں ہے تو اس کو غیر جانبدارہونا چاہیے۔ انھوں نے ڈسکہ میں دھاندلی کا الزام خفیہ ہاتھوں پر لگا دیا ہے۔جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں 20پریزائیڈنگ افسران دھند میں اغوا ہو گئے۔ انہوں نے بڑی منظم دھاندلی کی۔ فائرنگ کر کے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کو بند کر دیا۔ عوام کہہ رہے تھے دروازہ کھولو، ووٹ ڈالنا ہے۔ دور، دور تک شیر کے ووٹرز تھے۔ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر رکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ووٹ کےتھیلے اٹھا کر بھاگ رہےتھے۔ مسلم لیگ ن جیت رہی تھی۔ انہوں نے دھندکی آڑافسران کواغواکرلیا۔ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز بھی کہہ رہی ہے۔ حمزہ شہبازڈٹے رہے۔ وہ وقت دورنہیں جب ان کو بھگتنا پڑے گا۔ براڈشیٹ میں ان کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پوری دنیا کے سامنے ان کی بدنامی ہوئی۔ مریم نواز کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں۔ نوشہرہ میں ان کو گھرمیں گھس کے مارا۔ یہ مزید شرمندگی سے بچ جائیں۔ میں باہر نہیں جارہی۔ یہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ دھاندلی بھی صحیح نہ کر سکے۔ ہرآنے والادن ان کو ذلیل خوار کر رہا ہے۔
مزیدخبریں