کیوی کا پھل صحت سے بھرپور، ان 5 بیماریوں سے اکیلے لڑتا ہے
04:13 AM, 24 Feb, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) کیوی کا پھل آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے اور فولیٹ جیسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کیوی کو اپنے مختلف ذائقے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔ یہ انسانوں کے لیے بہت فائدہ مند پھل ہے۔ کیوی میں وٹامن سی، کے، ای، فولیٹ اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیوی میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ کیوی میں پائے جانے والے کالے بیج اور اس کی بھوری جلد بھی کھانے کے قابل ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس کے صحت سے متعلق فوائد۔ دمہ کے مریضوں کیلئے فائدہ مند خیال کیا جاتا ہے کہ کیوی میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار دمہ کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔ تازہ کیوی کے استعمال سے سانس کی تکلیف کا سامنا کرنے والے بچوں میں بھی بہتری آتی ہے۔ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے کیوی غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس میں وٹامن سی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ہم روزانہ آدھا کپ کیوی سے پورا وٹامن سی حاصل کر سکتے ہیں۔ مدافعتی نظام کی بہتری میں وٹامن سی کی بہتات ہوتی ہے۔ سوزش کو کم کرنے میں مددگار کیوی میں سوزش کی خاصیت بھی پائی جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ کو گٹھیا کی شکایت ہے تو کیوی کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کے اندرونی زخموں کو بھرنے اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کیلئے کیوی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بھی بہت مددگار ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ یہ دل سے متعلق بہت سی بیماریوں میں خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ بہتر ہاضمہ کیوی میں فائبر بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ اسے کھانے سے معدے کی دوسری بیماریاں بھی قریب نہیں آتیں۔