وزیراعظم کا دورہ روس، گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری
08:25 AM, 24 Feb, 2022
ماسکو: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ آج عمران خان نے پاکستانی وفد کے ہمراہ گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ وزیراعظم عمران خان آج ماسکو میں مصروف دن گزاریں گے۔ ان کی آج سب سے اہم مصروفیت روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات ہوگی۔ پاکستانی اور روسی سربراہان کی ملاقات ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کریملن میں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات 2 سے 3 گھنٹے طویل ہوگی۔ ملاقات میں طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت سے متعلق روسی سربراہ سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دو طرفہ تعاون اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کی دفاعی ضروریات پر بھی روس سے بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کیلئے بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ روسی عسکری حکام سے مشقوں جبکہ روسی دفاعی سامان کیلئے بھی پاکستان بات چیت کرے گا۔ آج روس اور پاکستان کےقومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان بھی مذاکرات ہونگے۔ پاک چین گیس لائن منصوبے میں شیئر ہولڈرز معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایل این جی معاہدوں سے متعلق بھی وفاقی وزیر حماد اظہر روسی ہم منصب سے بات کریں گے۔ پاکستان کی روس کے اعلیٰ حکام کیساتھ منگلا، مظفر گڑھ، گدو اور جامشورو کے پاور پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر بھی گفتگو ہوگی۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496765609945616387?s=20&t=QwIiXmDlhQWOGpaxqKsvCw