سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کو کلین چٹ مل گئی

02:07 PM, 24 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) ایف بی آر نے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کو کلین چٹ دے دی۔ چئیرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ شبر زیدی نے جائز ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں کی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شبر زیدی کو چئیرمین ایف بی آر کا عہدہ قبول نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اینگرو، حبیب بنک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ کو غیرقانونی ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق شکایت تھی۔ چئیرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم کمرشل بنک کو بھی قانونی طریقے سے ریفنڈ نہ کرنے کی شکایت تھی۔ شبر زیدی اینگرو، حبیب بنک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی تھے۔ چوری پکڑنے کیلئے چور کو ہی ترکیب کا پتا ہوتا ہے۔ چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا چئیرمین ایف بی آر کا ٹیکس ریفنڈ میں ڈائریکٹ کوئی کردار نہیں ہوتا۔ اگر کمیٹی چاہے تو شبر زیدی کو طلب کر سکتی ہے۔ اگر غیرقانونی طریقے سے ریفنڈ کیا ہوتا تو آڈٹ میں پیرا آ جاتا۔ گزشتہ دو برسوں میں ٹیکس ریفنڈ نظام میں بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فسکل سپیس نہ ہو تو ریفنڈ ادائیگیاں روک لی جاتی ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے ریفنڈ ادائیگیوں کیلئے 100 ارب کی تکنیکی گرانٹ دی۔ ریفنڈ ادائیگیوں کیلئے تکنیکی گرانٹ سے کووڈ کے دوران معیشت کو تقویت ملی۔
مزیدخبریں