قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی: عثمان بزدار
03:40 PM, 24 Feb, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ اپوزیشن کی سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے۔ عوام جان چکے ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔