جیل بھرو تحریک : فیاض الحسن چوہان نے پہلی گرفتاری دیدی

10:56 AM, 24 Feb, 2023

احمد علی
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ،اپنی مرضی سے گرفتاری دی ، گھر والوں سے کہہ کر آیا کہ میری ضمانت نہ کروانا۔ دیگر رہنماؤں کی جانب سے گرفتاری کے لئے کمیٹی چوک پر دھرنا جاری ہے۔شیخ رشید، راشد شفیق اور عامر کیا نی بھی کارکنوں کے قافلے کے ساتھ کمیٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت کئی پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری دے چکے ہیں۔ ان تمام رہنماؤں و کارکنان کو گرفتاری کے بعد صوبے کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں