سندھ میں 3 ماہ کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری
11:45 AM, 24 Feb, 2023
کراچی : صوبے بھر میں تین ماہ کے لیئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات، صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے لیئے آئی جی سندھ نے درخواست کی، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی درخواست پر اقدام اٹھایا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔