میسج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

12:46 PM, 24 Feb, 2023

احمد علی
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو چیٹس کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا، واٹس ایپ کی جانب سے میسج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اپنے پیاروں او دوستوں سے رابطہ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال تو لگ بھگ سب ہی لوگ کرتے ہیں ، لوگ روزانہ اپنے پیاروں کو کئی پیغامات بھیجتے ہیں لیکن کئی بار جلد بازی میں میسج بھیجنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے اور میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک سال پہلے میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی تھی مگر پھر اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ اب ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی آئی او ایس ایپ کے بیٹا ورژن کیلئے یہ فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔ایڈٹ کیے گئے میسج پر وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر سے صرف ٹیکسٹ میسجز میں تبدیلی ممکن ہوگی، تصاویر اور ویڈیوز میں دیے جانے والے کیپشنز کو بدلنا ممکن نہیں ہوگا۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو ملے گا تاہم امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
مزیدخبریں