پی ٹی آئی کے 32 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل
02:12 PM, 24 Feb, 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 32 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 57، این اے 60، این اے ،61، این اے 62 ، این اے 63، این اے 59 کے نوٹیفکیشن معطل کردیے ہیں ، راولپنڈی کے چھ حلقے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ این اے 67 جہلم ،این 70 گجرات ، این اے 87 مظفرآباد، این اے 93 بھی شامل ہے۔ڈی نوٹیفائی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے والوںمیں پانچ مخصوص نشستوں کے اراکین بھی شامل ہیں ، الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ ملک ، کنول شوزب ، عندلیب عباس ، عاصمہ حدید ، ملیکہ بخاری کی رکنیت بحال کردی ہے. لاہور ہائکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشنز کو معطل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 27 قومی اسمبلی حلقوں میں جاری کردہ انتخابی شیڈول معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52،53،54 جو کہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں، وہاں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا، اسلام آباد کے مزکورہ حلقہ جات پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہوتا۔