اسلام آباد کےکپتان شاداب خان نےشکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

09:29 AM, 24 Feb, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا دیئے۔

تفصیلا ت کے مطابق شاداب خان نےکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف  ہار کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کوقراردیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ٹیکنالو جی کی غلطی تھی،ریویو میں مختلف گیند دکھا یا گیا تھا،شاداب کا الزام،اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں اس طرح کی چھوٹی چیزیں حل ہونی چاہیں،مجھے نہیں لگتا کہ گیند سوئنگ ہو رہا تھا۔

شاداب خان نے کہا کہ اتنا بڑا ٹورنامنٹ ہےاس طرح کی غلطی نہیں ہونی چاہئے تھی۔

سلمان علی آغا  کی گیند پر کوئٹہ کے رائیلی روسوو کو ایمپائر نے آؤٹ قراردے دیاتھا،ریویو میں تھرڈ ایمپائر نے رائیلی روسوو کو ناٹ آؤٹ قراردیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں