سندھ اسمبلی میں بےنظیربھٹو شہیدکی تصاویر

12:50 PM, 24 Feb, 2024

ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹوشہید  کی یاد گار تصویریں ایوان میں اسکرین پر نشر کی گئیں۔

قبل ازیں   سندھ اسمبلی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، نو منتخب ارکان سے سندھی، ارود اور انگریزی زبان میں حلف لیا گیا تھا۔

نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی پہنچے مراد علی شاہ نے ارکان سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں بھی  اراکین نواز شریف کی تصاویر لے کر ایوان میں داخل ہوئے تھے۔

مزیدخبریں