ویب ڈیسک:حامد خان نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کو اپنایا ہے اور الیکشن بروقت کروائے ہیں،ہمارے الیکشن بائیومیٹرک ہوتے ہیں اور دھندلی کا تصور بھی نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حامد خان نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے الیکشن ہمشہ سے پرامن ہوتے آرہے ہیں،وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کو اپنایا ہے اور الیکشن بروقت کروائے ہیں،ہمارے الیکشن بائیومیٹرک ہوتے ہیں اور دھندلی کا تصور بھی نہیں ہیں۔
حامد خان نے کہا کہ ہم اپنے الیکشن کے نتائج قبول کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 2014 میں بھی یہی کہاتھا کہ جنرل الیکشن بائیو میٹرک ہونے چاہیے،ہم چاہتے تھے کہ جنرل الیکشن بھی بائیو میٹرک کے تحت ہوں۔آئندہ آنے والے جنرل انتحابات بائیو میٹرک کے تحت ہی ہونگے۔