سسر کا قاتل پولیس کی حراست سےفرار

02:00 PM, 24 Feb, 2024

ویب ڈیسک: بحریہ ٹاون میں سسر کا قاتل تھانہ فیکٹری ایریا فیروزوالہ پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  فیروزوالہ میں ملزم مہر نصیر کیمپ جیل لاہور میں بند تھا،ملزم تھانہ فیکٹری ایریا فیروزوالہ پولیس کو ڈکیتی میں مطلوب تھا۔ فیکٹری ایریا پولیس ملزم کو ڈکیتی کے مقدمہ میں نکلوا کر لے آئی۔

ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او حوالات میں بندکرنے کی بجائے اپنے گھر لے گیا،ملزم نصیر باآسانی ہتھکڑی لیکر فرار ہوگیا۔سابقہ ایس ایچ او شاہد رفیق  ایس آئی جبار سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزیدخبریں