ویب ڈیسک: نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی رائیونڈ آمد ،نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات کی اور وزیراعلی نامزدگی پر مبارک پیش کی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔
اس موقع پر مریم نواز نے محسن نقوی کی نگران وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مریم نواز کو بریف بھی کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔مریم نوازشریف نے نگران وزیراعلی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔