ملک میں صدراتی الیکشن کب ہونگے؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

06:34 PM, 24 Feb, 2024

ویب ڈیسک: عام انتخابات کےبعد ایک اور الیکشن کا اعلان ہوگیا، ملک میں صدارتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا،بڑی خبر نے تہلکہ مچادیا،کون کون امیدوار ہوگا،پنڈال کب سجے گا، تاریخ سامنے آگئی.
ملک میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کےبعدحکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں کیوں کہ عوام نے کسی بھی جماعت کو اکثریت نہیں دی اس لیے اب مخلوط نظام ہی سامنے آئے گا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سمیت اتحادی جماعتیں مل کر اپنا وزیراعظم لائیں گی جس میں شہباز شریف کا نام سرفہرست ہے۔
 صدارتی الیکشن ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنےکے لئےنہیں ہو رہے ہیں بلکہ عارف علوی کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئے صدر کے چناو کے لئے ہو رہے ہیں جس میں پی ڈی ایم کے امیدوار آصف زرداری ہوں گے۔
صدرعارف علوی کی5سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدرکی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔

مزیدخبریں