سری لنکا کے ٹی 20 کپتان وانندو ہسارنگا پر آئی سی سی نے پابندی عائد کردی

08:06 PM, 24 Feb, 2024

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نےسری لنکا کے وانندو ہسارانگا اور افغانستان کےرحمان اللہ گرباز پر جرمانہ اور پابندی لگا دی ۔

آئی سی سی حکام کا کہناہے کہ سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان وانندو ہسارنگا پرکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی  پر پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے،وانندر ہسارنگا  آئی سی سی   کوڈ آف کنڈکٹ 2.13  کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے۔

وانندو ہسارنگا  پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر پابندی عائد کی گئی، وانندو ہسارنگا کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی گئی۔

پابندی کے ساتھ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیاگیا, وانندو ہسارنگا  نےمیچ کے اختتام پر   ایمپائر کےفیصلے پرتنقید  کی تھی.

اس کے علاوہ افغان کھلاڑی رحمان اللہ گربازکو آ ئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ  کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، رحمان اللہ گرباز کو ایمپائر کےفیصلے  کو نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں