ویب ڈیسک:پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج کے میچ میں کراچی کنگز نے قلندرز کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی لاہور کی وکٹیں گر نا شرو ع ہوئیں،فخر زمان 6، رسی وین ڈرڈسن 26،احسن حفیظ 8 ،جہانداد خان12, شائے ہوپ 21 اور سکندررضا صفر پر آوٹ ہوئے۔
جارج لنڈے نے صاحبزادہ فرحان کےساتھ 54 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے کراچی کو 176 رنز کا ٹارگٹ دیا،جارج لنڈے نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی،حسن علی اور میر حمزہ نے دو دو وکٹیں لیں،جواب میں کراچی کنگز نے قلندرز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 58 رنز بناکر لاہور کے ارمانوں پر پانی پھیرا،قلندرز کی جانب سے زمان خان اور احسن حفیظ نے دو دو وکٹیں لیں۔